اسلام آباد (آئی پی ایس )انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پرموشن آف سوشل سائنسز اسلام اور کوہسار یونیورسٹی مری کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے۔کوہسار یونیورسٹی مری کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری جبکہIUPCSs کی طرف سے محمد مرتضی نور نے اس مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔ اس تین سالہ معاہدے میں مشترکہ تحقیقی اشاعتوں ایڈوکیسی سیمینارز کنسلٹیٹیو ورکشاپس باہمی مفادات کے امور اور تجربات کے اشتراک ،باہمی اطلاعات و معلومات کے تبادلے طلبا و طالبات کو موثر طریقے سے بروئے کار لا کر سماجی قدروں کے زریعے انہیں زمہ دار پر امن اور باہمی احترام و رواداری سکھانے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔علاہ ازیں طلبا و طالبات کی سوسائٹیز اور سٹوڈنٹ کلب کو مضبوط کرنے انہیں نیشنل سٹوڈنٹ کلب میں شامل کرنے اور سائنسی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیت و استعداد کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقعہ پر کوہسار یونیورسٹی مری کی سنئیر فیکلٹی اور طلبا و طالبات بھی موجود تھے وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری نے محمد مرتضی نور کو شیلڈ پیش کی اور اظہار تشکر کیا۔
انٹر یونیورسٹی کنسورشیم اور کوہسار یونیورسٹی میں معاہدہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
