اسلام آباد،چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ۔عرفان کھوکھر کا بتانا ہے کہ ایل پی جی 165 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے اور گھریلو سلینڈر 60 روپے اضافے کے بعد 1950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمرشل سلینڈر کی قیمت میں 225 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے اور کمرشل سلینڈر 7490 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں لوکل پیداوار میں اضافہ نا گزیر ہے، گیس قیمتوں میں اضافے اور چھاپوں کے خلاف31 جولائی کو ہڑتال کریں گے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ غیرمعیاری سلینڈر کی بندش کے لیے ڈی سی گوجرانوالہ کے دفتر میں دھرنا دیں گے۔
ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
