Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانبھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی،اسد عمر

بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی،اسد عمر

اسلام آباد،وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی ہے۔وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اسد عمرنے ایک بارپھرتنبیہہ کی کہ اپنی اوردوسروں کی جانوں کوخطرے میں نہ ڈالیں، کورونا وائرس کی ویکسین کرانے سمیت ایس او پیزپرعملدرآمد کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔