اسلام آباد، تھانہ کوہسار کے علاقہ سیونتھ ایونیو پل کے نیچے حادثہ،گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق ،تین زخمی،ایک زخمی کی حالت تشویشناک ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں عزت اللہ اور خان آغا شامل ہیں،زخمیوں کو پولی کلینک اور پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا، تمام افراد کا تعلق راولپنڈی کے علاقہ فوجی کالونی پیرودہائی سے ہے،تمام افراد ایک ہی گاڑی میں سوار تھے اور دامن کوہ تفریح کے بعد واپس گھر جا رہے تھے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پل کی دیوار سے جا ٹکرائی۔
