Wednesday, October 2, 2024
ہومبریکنگ نیوزان کیمرہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں ملا: بیرسٹر گوہر

ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں ملا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں ابھی تک پارلیمانی رہنما ئو ں کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں ملا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رہنما ئو ں کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ آئے گا تو ہم اجلاس میں شریک ہوں گے، حکومت نے آپریشن کی بات کی تو ہم نے ہی ان کیمرہ بریفنگ کی تجویز دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ارکان اسمبلی کی حفاظت کر رہے ہیں، اگر پارلیمان کو آگے لے کر جانا ہے تو کسی صورت میں اس طریقے سے آئینی ترمیم نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماں کا اہم اجلاس 2 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاس میں طلب کررکھا ہے، اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں اعلی سول و عسکری حکام پارلیمانی رہنماں کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماں پر مشتمل اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔