اسلام آباد،ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30جون کو ختم ہونے وا لی پہلی ششماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔
کمپنی نے مضبوط کارکردگی کی وجہ سے آمدن میں 8 فیصد کا شاندار اضافہ حاصل کیا ہے جو 2014 کے بعد پہلی مرتبہ بلند ترین اضافہ ہے۔پی ٹی سی ایل نے اپنی گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں ترقی کی رفتار کو کامیابی سے برقرار رکھا جس سے ملک میں سب سے بڑی فکسڈلائن ٹیلی کام کمپنی کی حیثیت سے مارکیٹ میں پوزیشن کو تقویت ملی ۔ آمدن میں مستعکم اضافے کی بڑی وجہ صارفین کی جانب سے فکسڈ لائن براڈ بینڈ سروسزہیں ۔ گزشتہ سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل نے اپنے فلیگ شپ ‘ فلیش فائبر ‘ فائبر ٹو دی ہوم ( ایف ٹی ٹی ایچ) منصوبہ کے تحت اعلیٰ معیار اور تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی سے صارف کے تجربے میں اضافہ پر توجہ مرکوز کی۔ کمپنی اپنے موجودہ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ صارف کے بہترین تجربے اور سہولت کیلئے بلا رکاوٹ کنکٹیویٹی کی فراہمی کیلئے ایف ٹی ٹی ایچ کو نئی مارکیٹ تک توسیع دے رہی ہے ۔ ایف ٹی ٹی ایچ کی تیز ترین تتنصیب اور کارپوریٹ اور ہول سیلز سیگمنٹس میں مضبوط کارکردگی پی ٹی سی ایل کی ٹاپ لائن میں بڑھوتری اور لاگت کم کرنے کیلئے بنیاد ثابت ہوئی جس سے کمپنی کے منافع میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ براڈ بینڈ ، کارپوریٹ اور ہول سیل بزنس سیگمنٹس کی بہتر کارکردگی میں اضافہ کے باعث پی ٹی سی ایل کی پہلی ششماہی میں 38بلین روپے کی آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں8 فیصدزیادہ رہی۔ کمپنی کا آپریٹنگ منافع 2.8بلین روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 96فیصد زیادہ رہا۔ خالص منافع میں38 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہو ا جوگزشتہ سال کی نسبت 3.7بلین روپے رہا۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی 2021کی پہلی ششماہی میں68 بلین روپے کی آمدن ہوئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصد زیادہ ہے۔ یوبینک نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور آمدن میں17 فیصد اضافہ حاصل کیا ۔ پی ٹی ایم ایل ( یوفون ) کی آمدن میں5فیصد اضافہ ہوا۔پی ٹی سی ایل گروپ نے مضبوط مالیاتی اور آپریشنل کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 2.9 بلین روپے کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کا خالص منافع33 ملین روپے تھا ۔ پی ٹی سی ایل کنزیومر بزنس نے مسلسل چوتھی سہ ماہی میں تو اتر سے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ ششماہی کیلئے 44,486 صارفین کے اضافہ کے ساتھ فکسڈ براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد1.5 ملین سے تجاوز کرگئی۔ کورونا وبا کے باعث وائس بزنس شدید متاثر ہو ا تاہم دیگر تمام بزنس سیگمنٹس نے اپنی آمدنی میں دوہرے ہندسوں کا اضافہ کیا۔مالی سال 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران پی ٹی سی ایل فکسڈ براڈ بینڈ کے بزنس میں13.5فیصد YoY اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی سی ایل آئی پی ٹی وی سیگمنٹ میں بھی14.1فیصد بڑھوتری ہوئی۔پی ٹی سی ایل کے فلیش فائبر ایف ٹی ٹی ایچ سروس نے 52.5فیصد کے اضافے کے ساتھ شاندار کا رکردگی مظاہر ہ کیا، جبکہ پی ٹی سی ایل چار جی وائر لیس براڈ بینڈ سیگمنٹ کی آمدن میں18.4 فیصد اضافہ ہوا۔
