Monday, March 2, 2026
ہومپاکستانایف آئی اے ،47اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے مختلف زونز میں تبادلے کر دیئے گئے

ایف آئی اے ،47اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے مختلف زونز میں تبادلے کر دیئے گئے

اسلام آباد ،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،گریڈ 17کے 47اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے مختلف زونز میں تبادلے کر دیئے گئے ، وزارت داخلہ کی طرف سے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر بابر علی کو شکایات سیکشن اے ڈی جی سے تبادلہ کرتے ہوئے انکی خدمات اے ڈی جی سائوتھ آفس کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد ظفر چوہدری کو سی سی سی ایف آئی اے کراچی سے ایف آئی اے سندھ زون ون میں پوسٹنگ کیلئے اے جی ڈی سائوتھ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان عبدالنبی کا سندھ زون ون کراچی سے اے جی ڈی سائوتھ تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف کا ایف آئی اے بلوچستان زون کراچی سے اے جی ڈی سائوتھ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ندیم غفار کا ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی جبکہ عدنان علی کا اے جی ڈی آفس ساوتھ سے اے جی ڈی سائوتھ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالجبار کا ایف آئی اے حیدرآباد سے ایف آئی اے بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مزمل احمد کا ایف آئی اے سکھر سے ایف آئی اے بلوچستان میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمان صدیقی کا ایف آئی اے میر پور خاص سے ایف آئی بلوچستان زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص احمد ورک کا ایف آئی اے ایس بی سی کراچی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحمید قریشی کا ایف آئی اے بلوچستان زون کوئٹہ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رشید بھٹی کا ایف آئی اے سکھر سے ایف آئی اے بلوچستان زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر افروز احمد کا ایف آئی اے امیگریشن چیک پوسٹ کوئٹہ ایئرپورٹ سے ایف آئی اے بلوچستان میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نثار احمد کا ایف آئی اے سکھر سے بلوچستان زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نعیم اقبال کا ایف آئی اے اے سی سی لاہور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظہر علی شاہ کا ایف آئی اے سائبر رپورٹنگ سنٹر اسلام آباد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عابد حسین کا ایف آئی اے اے سی سی کے پی کے زون پشاور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم کا ایف آئی اے کے پی کے زون پشاور ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمشید ندیم کا ایف آئی اے پنجاب زون ٹو فیصل آباد سے کے پی کے زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ وحید حسین کا سی ٹی ڈبلیو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد محمود کا ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد زون ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نثار عباس کا ایف آئی اے اسلام آباد زون جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز کا سی ٹی ڈبلیو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے خیبرپختونخوا زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر فاروق کا سی ٹی ڈبلیو فیلڈ یونٹ لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت علی کا این سی بی انٹرپول ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابو بکر عثمان کا ایف آئی اے سرکل فیصل آباد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انس عباس کا ایف آئی اے سرگودھا سرکل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان نعیم اعوان کا ایف آئی اے پنجاب زون فیصل آباد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان مہدی کا ایف آئی اے سی سی آر سی فیصل آباد جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید جواد علی شاہ کا ایف آئی اے ای سی سی سے ایف آئی اے اسلام آباد زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد اقبال کا بھی ایف آئی اے سی سی آر سی فیصل آباد سے اسلام آباد زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رب نواز کا ایف آئی اے سرکل سرگودھا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خضر عباس کا ایف آئی اے سرگودھا سرکل سے اے سی ڈبلیو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خلیل کا ایف آئی اے اسلام آباد زون سے ویلفیئر اینڈ کوآرڈینیشن ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف کا ایف آئی اے امیگریشن سے میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد خان کا ٹیکنیکل ونگ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عارف حسین شاہ کا بھی ٹیکنیکل ونگ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ خان مروت کا اے ڈی جی نارتھ سے سی ایم یو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید ارشد علی رضوی کو ڈی جی ایف آئی اے کا پی ایس او تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر عرفات کا ایف آئی اے سی سی آر سی گلگت سے اے جی ڈی سی سی ڈبلیو میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد خبیب عزیز کا ایف آئی اے کے پی کے زون سے پشاور زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت علی کا این آر تھری سی راولپنڈی سے اے ڈی جی سی سی ڈبلیو تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر امام بخش کا کے پی زون پشاور سے اے ڈی جی سی سی ڈبلیو تبادلہ کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وہاب احمد کا ایف آئی اے سرکل ملتان سے اسلام آباد میں پوسٹنگ کیلئے اے ڈی جی سی سی ڈبلیو میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نبیل محمود کا ایف آئی اے حیدرآباد سندھ زون ٹو سے ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو لاہور میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید کاشف علی کا ایف آئی اے سی بی سی پشاور سے سی ٹی ڈبلیو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان بابر بھٹی کا ایف آئی اے ملتان سرکل پنجاب زون ٹو سے ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔

1 1 2
2 1 1
3 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔