ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ، پختونخوا حکومت کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ، پختونخوا حکومت کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

پشاور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کارکنوں پر براہ راست شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ شیلنگ پر کے پی حکومت عدالت جائے گی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے قانونی کارروائی سے متعلق کہا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن کارکنوں پر اس طرح شیلنگ اور فائرنگ کہاں کا قانون ہے؟ قانون کی پاسداری کوئی خیبرپختونخوا حکومت سے سیکھے، کل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جس طرح پنجاب پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنایا سب کے سامنے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔