اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں فضل الرھان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، شہباد سے صہیونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے، اللہ سے دعا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، فضل الرحمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
