راولپنڈی (آئی پی ایس ) پنجاب پولیس میں تقرروتبادلے،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی رانا شعیب محمود کو ڈی پی او اٹک ،سی ٹی او راولپنڈی کیپٹن (ر) مظہر اقبال کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ، اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور فیصل مختار کو ڈی پی او پاکپتن جبکہ ڈی پی او اٹک سید خالد محمود کو اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ایس پی پٹرولنگ سرگودھا تنویر احمد ملک کو سی ٹی او فیصل آباد جبکہ سی ٹی او فیصل آباد شاہ زادہ عمر عباس کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ محمد وقار عظیم کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پنجاب پولیس میں تقرروتبادلے ،رانا شعیب محمود ڈی پی او اٹک تعینات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
