Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانسابق ہاکی اولمپیئن اور ورلڈ چیمپیئن نوید عالم انتقال کر گئے

سابق ہاکی اولمپیئن اور ورلڈ چیمپیئن نوید عالم انتقال کر گئے

کراچی (آئی پی ایس )سابق اولمپیئن اور ہاکی ورلڈکپ کے فاتح ٹیم کے رکن نوید عالم47برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، ان کی بیٹی نے انتقال کی تصدیق کردی ۔نوید عالم کی بیٹی نے بتایا کہ گزشتہ رات کیمو تھراپی کے بعد ان کے والد کی طبیعت بگڑ گئی تھی، نوید عالم کے علاج کیلئے سندھ اور پنجاب حکومت نے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔1994 کی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم کو بلڈ کینسرکی تشخیص شوکت خانم اسپتال میں ہوئی جبکہ ڈاکٹرز نے انکے علاج کیلئے40لاکھ روپے علاج کا تخمینہ لگایا تھا۔ جس کے لیے انہوں نے صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے۔ نوید عالم کے علاج کیلئے سندھ اور پنجاب حکومت نے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔نوید عالم اولمپئن فورم پر بہت متحرک رہے ہیں اس فورم سے سابق کھلاڑیوں اور ہاکی سے وابستہ افراد نیان کے علاج کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔اس سے قبل نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔نوید عالم کو بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔