اسلام آباد (آئی پی ایس )آئینی ترمیمی بل پیش ہونے قبل بڑا بریک تھرو ہوگیا اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کا وفد اسپیکر چیمبر پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفدکولیکرپارلیمنٹ ہاوس پہنچے۔ وفد میں اختر لانگو، احمد نواز، احسان شاہ اور سینٹر عبدالقادر شامل ہیں۔
بی این پی مینگل کے وفد نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔ بی این پی نے اپنے مطالبات کے حوالے سے حکومت سے موقف مانگ لیا اور آئینی بل پر حتمی فیصلے کیلئے بھی وقت مانگا۔
آئینی ترمیمی بل پیش ہونے قبل بڑا بریک تھرو، بی این پی مینگل کا وفد اسپیکر چیمبرپہنچ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
