اسلام آباد(آئی پی ایس ) سی ڈی اے انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کو مزید خوبصورت بنانے کیلیے زیرو پوائنٹ پر بیوٹی فکیشن کا زبردست منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ جس کے تحت زیرو پوائنٹ کے نزدیک نالے کے پانی کو ٹریٹ کر کے ایک صاف پانی کی خوبصورت ندی بنائی جائے گی۔جس کے تمام کناروں پر سٹون پچنگ کرنے کے ساتھ اس میں پودے اور پھول بھی لگائے جائیں گے۔ اس کی تکمیل کے بعد اس کے اردگرد واک ویز اور سٹ آؤٹ ایریاز بنائے جائیں گے۔ اس منصوبے کا تھری ڈی ڈیزائن بنالیا گیا ہے۔اس سے اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا اور شہریوں کو تفریح کیلئے ایک اور خوبصورت جگہ بھی میسر ہو جا ئے گی۔ قبل ازیں زیرو پوائنٹ انٹرچینج بننے سے قبل زیرو پوائنٹ پر خوبصورت پھول اور فوارہ تھا،جو بہت ہی خوبصورت نظارہ پیش کرتا تھا اور مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتا تھا۔
شہر اقتدار کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹی فکیشن کا منصوبہ تیار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
