اسلام آباد (آئی پی ایس )چھبیس نمبر چونگی پر جلسہ شرکا نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی، پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکا نے پتھراو کیا، جلسے کے شرکاکے پتھراو سے ایس ایس پی سیف سٹی شعیب خان سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 26 نمبر چونگی سے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے افراد کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ، کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھرا وکے بعد کی گئی، کارکنوں کے پتھراو سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پتھرا سے ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
