Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستانعمران خان آج بھی غزہ کے قصائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

عمران خان آج بھی غزہ کے قصائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ 90 کی دہائی سے جاری ہے، بانی پی ٹی آئی نے ایک یہودی کی انتخابی مہم چلائی تھی۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے، اسارئیلی میڈیا میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ اسرائیل نے ان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی غزہ کے قصائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، یہ آج بھی ان کے خلاف بیان نہیں دیتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔