اسلام آباد (آئی پی ایس )ایک طرف پی ٹی آئی کا جلسہ تاخیر کا شکار ہے تو دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف قیادت کو جلسہ گاہ خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
اسلام آباد کے سنگجانی میں ہونے والا پی ٹی آئی جلسہ 4بجے شروع ہونا تھا لیکن ابھی تک قافلے جلسہ گاہ نہیں پہنچے ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں بھی قافلے راستے میں ہی ہیں۔جلسہ گاہ میں لوگوں کی کافی تعداد موجود ہے لیکن جلسے کا آغاز اب تک نہیں ہوسکا ہے۔بعد ازاں، ڈی سی اسلام آباد نے فوری جلسہ گاہ خالی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، انتظامیہ نے این او سی کی خلاف ورزی پر نے آرڈر جاری کرتے ہوئے جلسہ انتظامیہ کو فوری طور پر جلسہ گاہ خالی کرنے کی ہدایت کردی۔
