اسلام آباد (سب نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان کے گھر آمد ہوئی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، شہباز شریف نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی۔ شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے، آمین۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ تھے۔
شہباز شریف کی چودھری نثار کے گھر آمد، ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
