ہومتازہ تریندوسرا ٹیسٹ، بنگلادیش کا شاندار کم بیک، پاکستانی ٹیم 274 رنز بنا کر آوٹ

دوسرا ٹیسٹ، بنگلادیش کا شاندار کم بیک، پاکستانی ٹیم 274 رنز بنا کر آوٹ

راولپنڈی (آئی پی ایس )بنگلادیش کیخلاف پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں 274رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کو عبداللہ شفیق کی صورت میں صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا تاہم کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں شان 57، صائم ایوب 58 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 16، بابراعظم 31رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ کیپر محمد رضوان 29اور آغا سلمان 54 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد صرف 9 رنز بناسکے۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہین رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں پاکستان کو جلد آوٹ کرکے برتری حاصل کریں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے بے چین ہیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔