پشاور(آئی پی ایس )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک کو اقتدار سے ہٹا کر دوسرے کو لانا مشکل کام نہیں ہے، اقتدار میں آکر نظام چلانا اہم کام ہے۔
پشاور میں خطاب کرتے ہوئیے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے، جو ہوا وہ ہوا اب آنے والی زندگی کا سوچئے، جماعت اسلامی میں آنے والا ہر کارکن ایک نظریے کے اوپر آیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی ریلی اور جلوس کا نام نہیں ہے بلکہ ورکرز کا نام ہے، آنے والے وقت میں دنیا میں اسلامی نظام نافذ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔
ایک کو ہٹا کر دوسرا لانا مشکل نہیں، اقتدار میں آکر نظام چلانا اہم ہے، سراج الحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
