لاہور (آئی پی ایس )چیئرمین کسان اتحاد نے آئی پی پیز کے ناجائز ٹیکسز کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے۔
چیئرمین کسان خالد حسین باٹھ نے پاکستان بھر کے کسانوں کو احتجاج میں شمولیت کی کال دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو آئی پی پیز والے لوٹ رہے ہیں، ہم سب پر ظلم کر رہے ہیں، بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے ہماری تین فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، وفاقی حکومت بھی آئی پی پیز کی غلام بنی ہوئی ہے۔
خالد حسین باٹھ نے کہا کہ بدھ کو لاہور میں آئی پی پیز مالکان کے دفاتر اور گھروں کے سامنے احتجاج کریں گے، ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آئی پی پیز کے معاہدے ختم نہیں ہوں گے۔خالد حسین باٹھ نے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے یا ان سے ڈرتے ہیں، اب ہم کسان اپنی طاقت کے ساتھ آئی پی پی سے بات کریں گے، کسان اب رل گیا ہے اب آئی پی پیز والے رہیں گے یا کسان رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں بجلی سستی دیں گے یا پھر ہمیں مار دیں گے، سب کسان اپنا بھر پور آئی پی پیز کے خلاف احتجاج کریں گے، بدھ والے دن لاہور میں 10 بجے احتجاج ہوگا، تمام کسانوں اپیل کرتا ہوں کہ لاہور پہنچے اور پرامن احتجاج کریں، کسان خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور آئی پی پیز اربوں روپے ناجائز وصول کررہے ہیں۔
کسان اتحاد کا آئی پی پیز مالکان کے گھروں اور دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
