اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32روپے کمی کے بعد 262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.97 روپے فی لیٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
