ہومشوبزمعروف ڈانسر مہک ملک کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج

معروف ڈانسر مہک ملک کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج

لاہور،پاکستان کی معروف ڈانسر ، ٹک ٹاکر اور اسٹیج اداکارہ مہک ملک کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں مہک ملک کے خلاف شریفاں مائی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں اغواکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔متاثرہ شریفاں مائی نے موقف اپنایا ہے کہ مہک ملک اور اس کے ساتھیوں نے میرے بیٹے کو اغوا کررکھاہے اور تاوان کامطالبہ کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ڈانسر مہک ملک اپنے مجرا ڈانس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ اس وقت مہک ملک پاکستان کی سب سے مشہور و مقبول “مخنث” رقاصہ ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان کے فالورز کی تعداد 79 لاکھ سے زیادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔