لاہور،سابق ہاکی اولمپیئن ورلڈ کپ کے ہیرو نوید عالم بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ،47 سالہ سابق ہاکی اولمپیئن ورلڈ کپ 1994 فاتح ٹیم کے کھلاڑی نوید عالم میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔نوید عالم کے اہل خانہ کے مطابق سابق اولمپیئن کی چند روز سے طبعیت ناساز تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔نوید عالم کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے 40 لاکھ کا تخمینہ لگایاہے جس کے لیے سابق کھلاڑی نے پنجاب حکومت سے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے۔نوید عالم اولمپیئن فورم پر بہت متحرک رہے ہیں اس فورم سے کھلاڑیوں اور ہاکی سے وابستہ لوگوں نے ان کے علاج کے لیے فنڈز اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں ۔خیال رہے کہ نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم ،بنگلہ دیش ہاکی ٹیم اور چین کی ہاکی ٹیم کے کوچ رہے ہیں ۔
سابق ہاکی اولمپیئن نوید عالم بلڈ کینسر میں مبتلا ،اہلخانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
