ہومبریکنگ نیوزکالعدم بلوچ دہشت گرد تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے دو اہم دہشت گردوں کی خفیہ بات چیت منظرِ عام پر، اہم ترین انکشافات سامنے آگئے

کالعدم بلوچ دہشت گرد تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے دو اہم دہشت گردوں کی خفیہ بات چیت منظرِ عام پر، اہم ترین انکشافات سامنے آگئے


کالعدم بلوچ دہشت گرد تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے دو اہم دہشت گردوں کی خفیہ بات چیت منظرِ عام پر، اہم ترین انکشافات سامنے آگئے
تفصیلات کے مطابق بلوچ ریپبلکن آرمی کے دو اہم دہشت گردوں کی فون کال منظر عام پر آگئی ،کال میں دونوں دہشت گرد براہمداغ بگٹی اور ماہ رنگ بلوچ کے دھرنوں کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں،
بات چیت کے دوران دہشتگرد سبزال، دہشتگرد لغاری چندرزئی سے کہہ رہا ہے کہ؛میں واٹس ایپ کے نیٹ ورک پر گیا ہوں، سردار صاحب کے ساتھ رابطہ کیا ہے،
جس پر سبزال نے کہا کہ دھرنا جاری ہے، ماہ رنگ کے اس دھرنے میں ہمارا علی نواز خوش نہیں ہے، کیونکہ وہ گروپوں میں غلط باتیں کر رہا ہے، براہمداغ بادشاہ آدمی ہے وہ اس کو کچھ نہیں کر رہا ہے،
لغاری چندرزئی نے کہا کہ براہمداغ نے خود تو ان دھرنوں والوں کے اوپر ظلم ہونے پر مذمت کی ہے،
سبزال نے جواب دیا کہ ان کا مجھے پتہ ہے جب اسلام آباد میں ان کا دھرنا ہوا تھا تو سردار برہمداغ نے 50 سے 70 لاکھ روپے ان کو دیئے تھے،
دہشتگرد سبزال نے مزید کہا کہ :مجھے یہ بات ریاض گل نے بتائی تھی، وہ لوگ بلوچوں کی خاطر یہ دھرنے اور جلوس کر رہے ہیں، علی نواز کو کیا تکلیف ہے، اس دفعہ ڈاکٹر ماہ رنگ کچھ نہ کچھ کرے گی،
لغاری چندرزئی کا کہنا تھا کہ ہاں وہ کوئی طریقہ کرے گی اگر بلوچوں نے اس کی بات مانی ہے،
سبزال نے کہا کہ وہ اس کی بات مان لیں گے کیونکہ وہ بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کی بات چل رہی ہے، ملک میں زیادہ تبدیلی جلسے جلوس سے آتی ہے، پولیس اور وہ پانچ خاص آدمیوں کو ہم معاف نہیں کرینگے،
لغاری چندرزئی نے کہا کہ پولیس والا بیان میں نے نہیں سنا تھا،
سبزال کا کہنا تھا کہ پولیس والا بیان کل آیا تھا،
دفاعی ماہرین کے مطابق دونوں دہشتگردوں کی آڈیو کال نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے راجی مچی اور اسلام آباد والے دھرنے کے پورے بیانیے کی حقیقت واضح کر دی ہے،
کال میں بشیر زیب اور ڈاکٹر اللّٰہ نذر کا دھرنے کی بات چیت سے تعلق اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ دھرنے کو بلوچ دہشت گردوں کی کھلی پشت پناہی حاصل ہے،
کال میں ماہ رنگ بلوچ کے اسلام آباد والے دھرنے کے لیے ، بی آر اے کے براہمداغ بگٹی کی طرف سے ۵۰ سے ۷۰ لاکھ روپے دینے کا انکشاف یہ بات ثابت کرتا ہے کے ماہ رنگ اِن ملک دشمن عناصر کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے،
آڈیو کال نے ماہ رنگ بلوچ کی دہشتگردوں کے لیے سہولت کاری اور اصلی ایجنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے،
دفاعی ماہرین کے مطابق کال اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ملک میں جاری دہشتگردانہ کارروائیوں کی سہولت کاری اندرون اور بیرون ملک بیٹھے ماسٹر مائنڈ کر رہے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔