کوئٹہ،بلوچستان کے تحصیل دریجی میں مائنز پر پھرسینکڑوں افراد کا حملہ ،مائنز پر کام کرنے والے افراد اور علاقائی معززین یرغمال بنا لئے گئے ،اطلاع ملنے پ ضلع بھر کی پولیس نفری طلب کر لی گئی ۔
ذرائع کے مطابق جمیل باریجہ کی مائنز پر 400سے زائد افراد نے حملہ کیا ، مائنز پر کام کرنے والے افراد اور علاقائی معززین یرغمال بنا لئے گئے ، سابق وائس چیئرمین حب یوسف بلوچ سمیت متعدد افراد مائنز میں محصور ہو گئے ۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس نفری طلب کر لی گئی ہے،حملہ آوروں کی طرف سے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے جانے کی اطلاع ہے ۔ ذرائع کے مطابق حالات مزید کشیدہ ہونے پر خونی تصادم کا خدشہ ہے ۔
