ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان کا آزادکشمیر میں انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ، دورے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

وزیراعظم عمران خان کا آزادکشمیر میں انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ، دورے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کا آزادکشمیر میں انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور ڈپٹی چیئرمین الیکشن کمیٹی تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اہم ملاقات وزیراعظم عمران خان کے دورے اور الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر میں الیکشن مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان جلد آزادکشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کے آزادکشمیر کے دورے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور ڈپٹی چیئرمین الیکشن کمیٹی سردار تنویر الیاس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم کے دورے، تحریک انصاف کی الیکشن مہم میں تیزی لانے اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی، سردار تنویر الیاس نے الیکشن مہم کے بارے میں چیف آرگنائزر کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم عمران کے دورہ آزاد کشمیر کے لائحہ عمل کے حوالے سے سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کو اپنی تجاویز دیں، سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کشمیری اپنا محسن سمجھتے ہیں، آزاد کشمیر کے لوگ وزیراعظم عمران خان کو خوش آمدید کہنے کیلئے بہتاب ہیں،سیف اللہ نیازی صاحب آپ کے بھروقت اور اہم فیصلوں نے کپتان کے کھلاڑیوں کا خون گرما دیا،ہر گزرتے دن کے ساتھ تحریک انصاف مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئے گی، سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے آزاد کشمیر میں تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا، اس موقع پر سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچایا جائے، 25 جولائی کو آزاد کشمیر سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ کر دیں گے،اتحاد، اتفاق اور یکجان ہو کر کپتان کے نظریے پر الیکشن مہم چلائی جائ، دونوں رہنماں کے درمیان پارٹی مہم کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف سب سے بڑی قوت بن چکی ہے، ہمارے تمام امیدوار دل و جان سے الیکشن مہم چلا رہے، الیکشن مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔