اسلام آباد ،چیئرمین سی ڈی اے نے عوام کو علاج معالجہ کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلیے کیپیٹل ہسپتال میں زیر تعمیر نئے بلاک میں بیڈز(بستروں)کی سہولت 100 سے بڑھا کر 150 کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔منگل کے روز وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے چیئرمین عامر علی احمدکی زیر صدارت سی ڈی اے ہسپتال سے متعلق ایک اعلی سطح کا اجلاس ہو جس میں پراجیکٹ ڈرایکٹر، ایگزیکٹو ڈرایکٹر سمیت تمام ڈرایکٹرز نے چیئرمین سی ڈی اے کوکیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہسپتال میں زیر تعمیر نئے اضافی بلاک اور ہسپتال کے انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے مریضوں کی بڑھتی ہو ئی تعداداور عوامی ضروریات کے پیش نظر انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ ہسپتال میں زیر تعمیر بلاک میں بیڈز(بستروں)کی تعداد100 سے بڑھا کر150 کی جا ئے، جسمیں گراونڈ فلور، پہلی منزل اوردوسری منزل پر31,31 بیڈز پر مشتمل مردانہ و زنانہ وارڈز بنائے جائیں، علاوہ ازیں چار میں سے دو وی آئی پی رومز ختم کر کے مزید 30 بیڈز پر مشتمل وار ڈ بھی تعمیر کیا جا ئے ۔مز ید براں بلاک کی تیسری منزل19کمروں پر مشتمل ہوگی جسمیں انجیو گرافی، ای سی جی، ای سی او، ای آئی ٹی، او پی ڈی کے شعبوں کے علاوہ ڈاکٹرز رومز بھی شامل ہیں، تیسری منزل پر بجلی، ماربل، سیلینگ اور دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہوا۔اضح رہے کہ 176.611 ملین روپے مالیت کا پی سی ون مالی سال 2020-21 میں منظور ہوا تھا، جسمیں سے 70فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، چیئرمین سی ڈی اے نے مریضوں کی تعدا د اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہو ئے انتظامیہ کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے بھی احکامات جا ری کئے۔
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے نے عوام کو علاج معالجہ کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کیپیٹل ہسپتال میں بستروں کی سہولت 100 سے بڑھا کر 150 کرنے کی منظوری دیدی
چیئرمین سی ڈی اے نے عوام کو علاج معالجہ کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کیپیٹل ہسپتال میں بستروں کی سہولت 100 سے بڑھا کر 150 کرنے کی منظوری دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
