کراچی /وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کیساتھ صنعت، ٹیکسٹائل سمیت دیگرشعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتیہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں کاروبارکرنیوالی بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آمد پرآپ کوخوش آمدید کہتے ہیں۔ چین کا وفد150کاروباری شخصیات پرمشتمل ہے،بڑی تعداد میں چینی سرمایہ کاروں کی نمائش میں شرکت خوش آئند ہے، چین اورپاکستان دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان برادرانہ تعلقات کو مضبوط تجارتی روابط میں تبدیل کرنا ہے، پاکستان کیایک ہزار زرعی گریجویٹس کو کورسزکے لیے چین بھجوارہے ہیں، گزشتہ مالی سال میں زرعی برآمدات تین ارب ڈالررہیں۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی برآمدات7ارب ڈالر تک لے جائیں گے، پاکستان چین کے تجربے سے استفادہ کرکے زرعی پیداوارمیں اضافہ چاہتا ہے، خواہش ہے کہ چین کے ساتھ بزنس ٹوبزنس تعلقات مضبوط ہوں، چین کے ساتھ صنعت، ٹیکسٹائل سمیت دیگرشعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔
