ہومپاکستاننیویارک اپارٹمنٹس کیس: آصف زرداری نے نیب سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی

نیویارک اپارٹمنٹس کیس: آصف زرداری نے نیب سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی

اسلام آباد،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیویارک فلیٹ انکوائری میں نیب کو اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کرادیا جس کی ایک کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی پٹیشن کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے تحریری جواب میں نیب سے ایک ماہ کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ نیویارک فلیٹ پر معلومات اکٹھی کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے، وہ نیب اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور پیش بھی ہوتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ نیویارک میں آصف زرداری کے نام پر فلیٹ کا انکشاف ہوا ہے، جس پر نیب نے ان سے اپارٹمنٹ کے حوالے سے معلومات طلب کی ہیں اور سوال نامے کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے فلیٹ کو اثاثوں اور گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ آج آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت بھی کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔