ہومپاکستانوزیر اعلی پنجاب نے کرپشن کی شکایت پر ڈی پی او میانوالی کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعلی پنجاب نے کرپشن کی شکایت پر ڈی پی او میانوالی کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ویژن کے تحت عوامی شکایات پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت میانوالی کی تعمیر وترقی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس میں خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیر اعلی نے جرائم کی شرح بڑھنے اور کرپشن کی عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ویژن کے تحت عوامی شکایات پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔مریم نواز نے جیلوں میں کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی، جبکہ میانوالی میں دل کے مریضوں کے لیے پہلی کیتھ لیب قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے میانوالی کے علاقے چھدرو میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا فیصلہ جبکہ سیلابی پانی اور رودکوہی سے بچا کے لیے انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کا حکم دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔