اسلام آباد(آئی پی ایس ) محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی، طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق نو اگست سے بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگی، 9 سے 12 اگست تک کشمیر، وادی نیلم ، رولاکوٹ، باغ میں تیز ہواوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری گلیات، چکوال، تالہ گنگ، گجرات، جہلم میں جھگڑ چلنے، تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 9 سے 12 اگست کے دوران خیبر پختوان خواہ، بلوجستان، سندھ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواوں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان ،دیر، سوات، شانگلہ، صوابی، اسلام اباد، روالپنڈی، مشرقی پنجاب میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 9 سے 12 اگست کے درمیان ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب انے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
