ہومپاکستانآمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ، وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو باقاعدہ آگاہ کردیا

آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ، وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو باقاعدہ آگاہ کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو نئے سیکرٹری خارجہ کی تقرری سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس سے دستخط شدہ سمری وزارت خارجہ کو موصول ہوگئی، وزاعظم شہباز شریف نے دو روز قبل نئے سیکرٹری خارجہ کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، پاکستان کی یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آمنہ بلوچ اپنا عہدہ آئندہ ماہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سنبھالیں گی، وزیراعظم آفس سے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری کی سمری بھی وزارت خارجہ کو ارسال کردی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔