کراچی(آئی پی ایس ) پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے صارفین کو جولائی کے مقابلے میں اگست میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر 77 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
پاور ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگست میں جولائی کے مقابلے میں صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 77 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا اور نیپرا نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ جولائی کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3 اعشاریہ33 روپے فی یونٹ تھی اور اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر 2اعشاریہ56 روپے فی یونٹ ہوگی۔
بجلی کے صارفین کو اگست میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملے گا، پاور ڈویژن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
