ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چینی وفد کی ملاقات ، مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چینی وفد کی ملاقات ، مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعرات کے روز چائنیز وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر سی ڈی اے کے سنئیر افسران بھی موجود تھے۔چائینز وفد کو اسلام آباد کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے متعلق بریفننگ دی گئی

چائینز وفد نے سی ڈی اے کے دفاتر اور سٹریٹ لائیٹس کی سولر پر منتقلی کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں عالمی انویسٹرز بالخصوص چین جیسے برادر ممالک کے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے. انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پیش کی گئی تجاویز پر غور کرکے جلد فیزیبلٹی پلان پر کام کا آغاز کیا جائے گا

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ چین کے اقدام کو سراہاتے ہیں کہ وہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کر رہا ہے. چائینز وفد نے سی ڈی اے کے دیگر نئے آنے والے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا. وفد سے آئی ٹی کے لئے سلیکون ویلی اور فورٹیر ڈیٹا کے منصوبوں کی تفصیلات بھی شئیر کی گئیں.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔