ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کے ساتھ اجلاس، سائیکلنگ ٹریکس کے منصوبے پر بریفنگ

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کے ساتھ اجلاس، سائیکلنگ ٹریکس کے منصوبے پر بریفنگ

اسلام آباد(سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز ایشین ڈویلپمنٹ بینک(اے ڈی بی )کے مشن سے میٹنگ کی،اے ڈی بی کے مشن نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی

اجلاس میں سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں اسلام آباد کے لئے سائیکلنگ ٹریکس کے منصوبہ پر اے ڈی بی کے کنسلٹنٹ نے بریفننگ دی،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سائیکلنگ ٹریکس منصوبہ تفریح کے ساتھ سستی اور متبادل ٹرانسپورٹ کے طور پر بھی متعارف کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سائیکل ٹریکس کو اسلام آباد میں میٹروبس اور دیگر بس سروسز کے ساتھ منسلک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو کم لاگت کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر کے دوران ماحول اور گرین بیلٹس کی حفاظت کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائیکلنگ ٹریکس کو ماحول دوست بنانے کیلئے منصوبے کے ڈیزائن پر ماہرین ماحولیات سے رائے لی جائے۔اجلاس کے دوران اے ڈی بی مشن نے بین الاقوامی سائیکلنگ ٹریکس کے حوالے سے مختلف ممالک کے بہترین تجربات شئیر کئے ۔اجلاس میں بین الاقوامی تجربات کی روشنی میں اسلام آباد کے لئے سائیکنگ ٹریکس کو مکمل کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔