لاہور (سب نیوز )پنجاب میں پولیوکا پہلا کیس سامنے آنے پرمحکمہ صحت متحرک ہو گئی، صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔سیکرٹری صحت نے چکوال سے پولیوکیس رپورٹ ہونے پربریفنگ دی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب میں پولیوکا پہلا کیس سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے، پولیوکا خاتمہ ہمارے لئے چیلنج ہے جیسے ہم ختم کرکے دم لیں گے، پولیو کے خاتمے کیلئے نیا نظام بنائیں گے۔
پنجاب میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے پر محکمہ صحت متحرک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
