ہومپاکستانپی ڈی ایم ٹھس ہوگئی، حکومت کو کوئی خوف نہیں ہے،شیخ رشید احمد

پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی، حکومت کو کوئی خوف نہیں ہے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں ٹی ایل پی کے متعلق فیصلہ ہوگا، پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی ہے اور اس کی سیاست ختم ہے، پہلے کہا تھا کہ مریم اور شہباز الگ الگ ہیں، ان دونوں کی سیاست میں فرق آئے گا، افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں استحکام ہوگا، افغانستان میں امن پاکستان کی خواہش ہے، افغان بارڈر پر بہت جلد باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا، چمن بارڈر الیکٹرانک انٹری نظام سے منسلک کررہے ہیں، افواج پاکستان اپنہ ذمہ داریوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،جوہرٹائون دھماکے میں بھی بھارت ملوث ہے، را اور دیگر بھارتی ادارے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، کراچی میں بھی ہم نے ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

پیر کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں استحکام ہوگا، افغانستان میں امن پاکستان کی خواہش ہے، افغانستان کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، افغان اپنی قیادت خود منتخب کریں ہمیں قبول ہو گا، افغان بارڈر پر بہت جلد باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا، چمن بارڈر الیکٹرانک انٹری نظام سے منسلک کررہے ہیں، افواج پاکستان اپنہ ذمہ داریوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ، افغانستان اور ایران کے بارڈر پر باڑ مکمل کرلیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ وزارت نے تمام معاملات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، کراچی میں30افراد تھے جوغلط شناختی کارڈ جاری کرتے تھے، چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ نادار سے غیر ضروری افراد کو نکالا جائے ، نادرا سے 19افراد کو نکالا گیا ہے، ایف آئی اے میں نوکریوں کے لیے 12لاکھ افراد نے درخواستیں دی ہیں، کابینہ کے اگلے اجلاس میں ٹی ایل پی کے متعلق فیصلہ ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی ہے اور اس کی سیاست ختم ہے، پہلے کہا تھا کہ مریم اور شہباز الگ الگ ہیں، ان دونوں کی سیاست میں فرق آئے گا، ملک میں تاریخ رقم ہوگی، ایک کوویڈ والا اور ایک بغیر کوویڈ والا دو گریجویٹ ہوں گے، لاہور دھماکے سے متعلق پنجاب پولیس نے بہترین کارکردگی دکھائی، سیکیورٹی ایجنسیوں کو سلیوٹ کرنے اور پولیس کیکردار کی تعریف کرنے کی بجائے اپوزیشن والے اس میں بھی کیڑے نکال رہے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت نے آج تک دل سے ہمیں قبول نہیں کیا، را اور دیگر بھارتی ادارے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، جوہرٹائون دھماکے میں بھی بھارت ملوث ہے، کراچی میں بھی ہم نے ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کیا ہے، لیکن ساری قوم ملکی سلامتی کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔