کراچی(آئی پی ایس ) حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں پیرسے میٹرک امتحانات شروع ہوگئے جس میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا۔ رواں سال صرف اختیاری مضامین کے پیپرز ہورہے ہیں۔ سائنس گروپ کے طلبہ و طالبات کو فزکس اور ریاضی کا پرچہ دینا ہوگا۔دسویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ و طالبات بھی دو پرچے دیں گے۔ امتحان ساڑھے نو بجے شروع ہوااور ہر پرچہ حل کرنے کیلئے 2 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔بورڈ انتظامیہ کے مطابق دسویں کے امتحانات میں تقریبا ساڑھے تین لاکھ امیدوار وں نے شرکت کی۔نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کیلئے 438 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ رواں سال امتحانی مراکز میں 185 سرکاری اسکول اور 253 نجی اسکولز شامل ہیں۔طالبات 201 اور طلبا کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ نویں جماعت کے سائنس گروپ میں ایک لاکھ 56 ہزار 512 امیدوار شامل ہیں۔ دسویں جماعت میں ایک لاکھ 54ہزار 57 امیدوار شریک ہوں گے۔جنرل گروپ کے امتحانات میں 37ہزار 680 امیدوار شریک ہوئے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
