نیویارک (پی این پی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کچھ ایسے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ٹویپس طے کر سکیں گے کہ ان کی کون سی ٹویٹ کس دوست کو دکھائی دے، تفصیلات کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار ہو گا کہ وہ اپنی ٹویٹ کو قابل بھروسہ دوستوں تک محدود رکھ سکے۔ ایک اور ایسے ہی فیچر کے تحت ٹویٹ کرنے والے کو یہ اختیار دیا جا سکتا ہے کہ وہ کون سی الفاظ یا جملے نہیں دیکھنا چاہتا، ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ناپسندیدہ الفاظ اور جملوں کو ہذف کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ٹویٹر کا نئے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
