ہومپاکستانآصف زرداری نے نیب نوٹس کی معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

آصف زرداری نے نیب نوٹس کی معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد،پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب کے کال اپ نوٹس کی معطلی اور ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلیئر نیو یارک فلیٹ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کے حصول کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ ضمانت کی درخواست کیساتھ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے نیویارک فلیٹ کے حوالے سے آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کی حصول کیلئے نوٹس جاری کیا۔ نیب کال آپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔نیب کا کال نوٹس معطل کیا جائے اور ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔