ہومدنیاترکیہ میں انسٹاگرام غیر معینہ مدت تک بلاک ،وجہ کیا بنی؟

ترکیہ میں انسٹاگرام غیر معینہ مدت تک بلاک ،وجہ کیا بنی؟

انقرہ: ترکیہ میں بغیر کوئی وجہ بتائے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام بند کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز،کیمونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر انسٹاگرام کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔
ترکیہ کی حکومت نے انسٹاگرام پر پابندی کی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انسٹاگرام کی جانب سے کوئی تنصرہ سامنے آیا ہے۔
تاہم ترکیہ کا یہ یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون نے انسٹاگرام پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹیں کی تھیں۔
انسٹاگرام نے ان پوسٹوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے ہٹا دیا تھا جس پر فرحتین التون نے انسٹاگرام کو دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ایکس پر لکھا کہ انسٹاگرام کی سینسر شپ پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔