ہومپاکستانلاہور دھماکہ ،کڑیاں بھارتی پشت پناہی سے ہونیوالی دہشتگردی سے ملتی ہیں،وزیراعظم

لاہور دھماکہ ،کڑیاں بھارتی پشت پناہی سے ہونیوالی دہشتگردی سے ملتی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے لاہور دھماکے کے شواہد پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناونے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی اور استعمال ہونے والے سرمائے کی کڑیاں پاکستان کیخلاف بھارتی پشت پناہی سے ہونے والی دہشتگردی سے ملتی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آج اپنی ٹیم کو جوہر ٹاون لاہور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پنجاب پولیس کے شعبہ انسدادِ دہشتگردی نے جس محنت اور رفتار سے شواہد اکٹھے کئے وہ قابل تحسین ہے۔ میں اپنے تمام عسکری وسول انٹیلی جنس اداروں کے مابین عمدہ کوآرڈینیشن کو سراہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کوآرڈینیشن نے دہشتگردوں اور ان کے عالمی روابط کی نشاندہی کی راہ ہموار کی۔ پھر سے اس گھناونے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی اور استعمال ہونے والے سرمائے کی کڑیاں پاکستان کیخلاف بھارتی پشت پناہی سے ہونے والی دہشتگردی سے ملتی ہیں۔ وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بدمعاشی کیخلاف بین الاقوامی ادارے حرکت میں لائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔