راولپنڈی(آئی پی ایس )صدر ایکس سروس مین لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم (ر)نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 2024میں پاکستان دہشتگردی میں چوتھے نمبر ہے، امریکا سات ارب کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑ کرگیا ،دہشتگرد امریکی اسلحہ سے ہماری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
صدر ایکس سروس مین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 2021 میں 550 جبکہ 2024 میں 575 افرادشہید ہوئے پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جبھی پاکستان دہشتگردی کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔عبدالقیوم نے کہا کہ امریکا سات ارب کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑ کرگیا، جس سے دہشتگرد ہماری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا رہے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے،
امریکی انخلا کے بعد ہمارے آنگن میں 40 لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہیں افغانستان دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، افغانستان کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کو ختم کرنا ہوگا۔ٹی ٹی پی کی پاکستان میں اب کوئی مقبولیت نہیں ہے۔ مشکلات ضرور ہیں پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنا ہوگا۔لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم (ر)کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مسئلہ پوری قوم کا مسئلہ ہے،ہمیں نوجوانوں کو موجودہ حالات سے آگاہ کرنا ہوگا۔
