اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ چینی بجلی گھروں کو درآمدی کے بجائے تھرکا کوئلہ استعمال کرنے کا کہیں گے، تھر کا کوئلہ استعمال کرنے سے توانائی اور بجلی کی قیمت پر بہت بڑا اثر پڑیگا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چینی بجلی گھروں کو درآمدی کے بجائے تھرکا کوئلہ استعمال کرنے کا کہیں گے، تھرکا کوئلہ استعمال کرنے سے توانائی اور بجلی کی قیمت پربہت بڑا اثر پڑیگا اور پاکستانی زرمبادلہ ذخائر پر دباو کم ہونے سے یہاں چینی پاورپلانٹس کو فائدہ ہوگا۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اس طرح منافع کی واپسی آسان ہوگی، ڈالرکی صورت میں بہتر منافع کی پیشکش ہوگی، پاکستان کو درآمدات میں سالانہ 200 ارب روپے سے زیادہ کی بچت ہوسکتی ہے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سالانہ100ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے اسٹرکچرل ریفارمز لارہے ہیں، چین سے توانائی قرضے کی ری پروفائلنگ پر رواں ماہ بیجنگ میں بات ہوسکتی ہے۔
