ہومپاکستانپنڈی بھٹیاں , ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

پنڈی بھٹیاں , ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

لاہور/ پنڈی بھٹیاں، پنڈی بھٹیاں میں جلالپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہفتے کو ریسکیو کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر تین عورتیں اور ایک مرد سوار تھے جو حادثے کا شکار ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ چاروں افراد کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاں وٹواں والا سے تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔