ہومبریکنگ نیوزتاثر ہےججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لا کی باتیں ہورہی ہیں، فواد چودھری

تاثر ہےججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لا کی باتیں ہورہی ہیں، فواد چودھری

لاہور(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تاثر ہے ججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لا کی باتیں ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز کو خطرہ ہے کہ اگرفارم 45 کھلے تو ان کی اپنی سیٹ خطرے میں پڑ جائے گی۔ ایک تاثر ہے کہ ججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لا کی باتیں ہورہی ہیں۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا ریویو دائر نہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے۔ الیکشن کو چاہئیے کہ چیف جسٹس لاہور کا فیصلہ بھی تسلیم کرے۔ سیاسی کیسز ریٹائرڈ ججز کے پاس لگانا مناسب نہیں حاضر سروس ججز کو ہی یہ کیس سننے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریبونلز کو تبدیل نہ کرنے کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ ہے۔ چیف جسٹس صاحب نے تو اپنے ججز کے ساتھ ہی کھڑا ہونا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔