اسلام آباد،چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) عامر علی احمد سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ،برطانوی ہائی کمیشن اور سی ڈی اے کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر ہائی کمشنرنے جمعہ کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں برطانوی ہائی کمیشن اور سی ڈی اے کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔برطانوی ہائی کمشنر نے سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے شروع کی گئی حالیہ مہمات کوسراہا ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہائی کمشنر کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ماحولیات کے تحفظ میں ان کی خصوصی دلچسپی کو سراہا۔
