Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعلی کے پی علی امین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

وزیر اعلی کے پی علی امین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے واپس پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد علی امین گنڈا پور نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی۔مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے وزیر اعلی سمیت 70 ارکان اسمبلی نے حلف نامے پارٹی کے پاس جمع کرا دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل ہے: سپریم کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ جاریاس حوالے سے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ ارکان، سنی اتحاد کونسل سے واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھا، اور یہ حق ہمیں مل گیا ہے۔ آفتاب عالم نے مزید کہا کہ آرٹیکل 6 ان پر لاگو ہوتا ہے جنہوں نے آئین کے مطابق انتخابات نہیں کرائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔