Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی عدالت نے ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج کردیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج کردیا

نیویارک (سب نیوز )امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی عدالت کے جج نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف دائر خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ٹرمپ کی یہ بڑی کامیابی ہے، ایسے وقت میں جب وہ ایک روز قبل ہی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ٹرمپ کے خلاف کیس ماورائے قانون اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کی بنیاد پر خارج کیا۔خیال رہیکہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر وائٹ ہاوس چھوڑتے وقت خفیہ قومی دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لے جانیکا الزام تھا۔ اگست 2023 میں ایف بی آئی نے ٹرمپ کی رہائش گاہ سے تقریبا 100 خفیہ دستاویزات برآمدکی تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کیس میں فرد جرم بھی عائد کی گئی جب کہ جون 2023 میں میامی میں فیڈرل کورٹ ہاوس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پر ٹرمپ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہو سکتی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔