Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی پر پابندی: پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کھڑی ہے:وزیر اطلاعات کا دعوی

پی ٹی آئی پر پابندی: پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کھڑی ہے:وزیر اطلاعات کا دعوی

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کیلئے ہوم ورک کرلیا، ثبوت بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت رکھیں گے کہ کیسے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کی گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلزپارٹی کو کسی چیز پر اعتراض نہیں ہے۔ عطا تارڑ نے سائفر کیس کے ری ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سائفر اور امریکی قرارداد ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ کافی پہلے آ جانا چاہیے تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔